Popular Urdu Poetry
ہم تُم سے مُحبت کرتے ہیں
کُچھ رات
کی آنکھیں بھیگی تھیں
اور چاند
بھی رُوٹھا رُوٹھا تھا
یہ دل بھی ٹُوٹا ٹُوٹا تھا
کس موڑ
پہ بچھڑے یاد نہیں
ہُونٹوں
پہ کوئی فَریاد نہیں
اُس وعدے
کی بھی خبر نہیں
وہ سچا
تھا یا جھُوٹا تھا
ہر لمحہ
آہیں بھرتے ہیں
نہ جیتے
ہیں نہ مَرتے ہیں
بس ایک
دُعا یہ کرتے ہیں
تُم لَوٹ کے واپِس آ جاؤ
ہم تُم سے مُحبت کرتے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں