میرا انتخاب
Urdu Best Poetry
شاعری سچ بولتی ہے
شاعری سچ بولتی ہے |
ღஐƸ̵̡Ӝ̵̨̄Ʒஐღ ****** Ƹ̵̡Ӝ̵̨̄Ʒ ****** ღஐƸ̵̡Ӝ̵̨̄Ʒஐღ
گلے لگ کر کسی کے چاہتا ہوں جب کبھی رونا
شکستہ اپنے جیسا کوئی ہمدم ڈھونڈ لیتا ہوں
کیلنڈر سے نہیں مشروط میرے رات دن ساجد
میں جیسا چاہتا ہوں ویسا موسم ڈھونڈ لیتا ہوں
ღஐƸ̵̡Ӝ̵̨̄Ʒஐღ ****** Ƹ̵̡Ӝ̵̨̄Ʒ ****** ღஐƸ̵̡Ӝ̵̨̄Ʒஐღ
جب اپنا قافلہ عزم و یقیں سے نکلے گا
جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گاوطن کی ریت ذرا ایڑھیاں رگڑنے دے
مجھے یقیں ہے کہ پانی یہیں سے نکلے گا
مگر انسان پھر بھی کب خدا ہونے سے ڈرتا ہے
عجب یہ زندگی کی قید ہے ، دنیا کا ہر انسان
وچھوڑے اور جدائی میں فرق
بچھڑنے اور جدائی میں ذراسا فرق ہوتا ہے
جُدا ہو کر کسی سے پھر کبھی کوئی نہیں ملتا
بچھڑ جائیں تو ملنے کا کوئی امکان رہتا ہے
جُدا ہو کر کسی کی یاد دل میں رہ نہیں سکتی
بچھڑ جائیں تو دل میں اک دیا جلتا ہی رہتا ہے
جُدا ہو کر کسی کا پیار دل میں رہ نہیں سکتا
بچھڑ جائیں تو دل میں بس اُسی کا پیار رہتا ہے
تو پھر اے سُخن میرے تُو میرا فیصلہ سُن لے
مجھے تم سے بچھڑنا ہے ، جُدا تم سے نہیں ہوتا
ღஐƸ̵̡Ӝ̵̨̄Ʒஐღ ****** Ƹ̵̡Ӝ̵̨̄Ʒ ****** ღஐƸ̵̡Ӝ̵̨̄Ʒஐღ
دل کے صحرا میں صدائیں اتر آتی ہیں
آنکھ کے شہر میں مائیں اتر آتی ہیں
ہم کہ خیرات میں لختِ جگر دیتے ہیں
پھر بھی بستی پہ بلائیں اُتر آتی ہیں
ہاتھ اُٹھا کے ندامت سے جھکا لیتا ہوں
آنکھ میں جوگی کی خطائیں اُتر آتی ہیں۔
(جیم الف جوگی)
گر جائیں زمیں پر تو سنبھالے نہیں جاتے
بازار میں دُکھ درد اُچھالے نہیں جاتے
آنکھوں سے نکلتے ہو مگر، دھیان میں رہنا
تُم جیسے کبھی دل سے نکالے نہیں جاتے
اب مُجھ سے ان آنکھوں کی حفاظت نہیں ہوتی
اب مُجھ سے ترے خواب سنبھالے نہیں جاتے
جنگل کے یہ پودے ہیں انہیں چھوڑ دو محسن
غم آپ جواں ہوتے ہیں ، یہ پالے نہیں جاتے |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں