Shayari Sach Bolti Hai

اتوار، 22 فروری، 2015

Urdu Poetry


   Popular Urdu Poetry

ہم تُم سے مُحبت کرتے ہیں
کُچھ رات کی آنکھیں بھیگی تھیں
اور چاند بھی رُوٹھا رُوٹھا تھا
یہ دل بھی ٹُوٹا ٹُوٹا تھا
کس موڑ پہ بچھڑے یاد نہیں
ہُونٹوں پہ کوئی فَریاد نہیں
اُس وعدے کی بھی خبر نہیں
وہ سچا تھا یا جھُوٹا تھا
ہر لمحہ آہیں بھرتے ہیں
نہ جیتے ہیں نہ مَرتے ہیں
بس ایک دُعا یہ کرتے ہیں
تُم لَوٹ کے واپِس آ جاؤ
ہم تُم سے مُحبت کرتے ہیں